Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
163 - 324
اشعار کا پس ِمنظر:

     زمانہ جاہلیت میں بنو عامرنے بنو تمیم سے جنگ کی اس میں حسحاس بن مرہ کا بیٹا شدید زخمی حالت میں گرا پڑاتھا، شاعرنے اسے اٹھایا اور اس کا علاج کیا ان اشعار میں اپنے اس عمل کو بیا ن کررہاہے
1۔۔۔۔۔۔

       یَدَیْتُ عَلَی ابْنِ حَسْحاسِ بْنِ وَھْبٍ                    بِاَسْفَلَ ذِی الْجِذاۃِ یَدَالْکَرِیْمٖ
ترجمہ:

    میں نے حسحاس بن وھب کے بیٹے پرمقام ذوالجذاۃ کے نشیبی حصہ میں معززانسان کے احسان جیسا احسان کیا۔

حل لغات:

    الاسْفَل:نچلا،نیچا،پست،ج:اَسَافِل۔
فی القرآن المجید:
ثُمَّ رَدَدْنَاہُ أَسْفَلَ سَافِلِیْن۔ (95/5)
ذُوالْجِذاۃِ:یہ مشہور وادی کا نام ہے۔الجذاۃ:بڑے درخت کی جڑ۔ج:جِذَاء ٌ۔ بیروت کے نسخے میں''ذُوالْجَدَاۃِ''ہے۔
2۔۔۔۔۔۔

     قَصَرْتُ لَہٗ مِنَ الْحَمَّاءِ لَمَّا                  شَھِدْتُّ وغابَ عَنْ دارِالْحَمِیْمٖ
ترجمہ:

    جب میں حاضر ہواتواپنی سیاہ گھوڑی کو اس کے لئے روکااور وہ دوست کے گھر سے دور تھا۔

حل لغات:
    قصرت:قصرت عن الامرِ(ن)قُصُوْرًا:
عاجز آنا۔ رکنا۔ا لقیدَ:جانور کے پیر کی رسی کو تنگ کرنا۔ اَلْحَمّاء::یہ مؤنث ہے اَلاحَمُّ کی ۔ج:حُمٌّ۔حَمَّ الشیئُ:کالا ہونا۔گھڑے وغیرہ کا جل کر کالا ہوجانا۔غاب:(ض)غَیبًا:پوشیدہ ہونا،غائب ہونا۔ غابَ فلانٌ:دور ہونا۔عن بلادہٖ:مسافر ہونا۔حَمِیْمٌ:قریبی عزیز ورشتہ دار۔دوست۔ ج:اَحِمَّاءٌکھولتاہوا گرم پانی۔
فی القرآن المجید:
إِلَّا حَمِیْماً وَغَسَّاقا۔(78/25)
ٹھنڈا پانی ۔ چنگاری جس سے دھونی دی جائے ۔ج:حَمَائِمُ۔گرمی ۔پسینہ۔سخت گرمی کے بعد بارش۔
3۔۔۔۔۔۔

        اُنَبِّئُہ، بِاَنَّ الْجُرْحَ یُشْوِیْ                                واَنَّکَ فَوْقَ عِجْلِزَۃٍ جَمُوْمٖ
ترجمہ:

    میں نے اسے بتایاکہ زخم مہلک نہیں اور بے شک تو مسلسل دوڑنے والی تیز رفتار گھوڑی پرسوار ہے
Flag Counter