Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
162 - 324
حل لغات:
    لَبَّسْتُ:(تفعیل)لبَّسَ علیہ الامرُ:
خلط ملط کرنا۔کسی پر کوئی بات مشتبہ ہونا ، واضح نہ ہونا۔الشیئَ: عیب چھپانا۔
اِلْتَبَسَتْ:(افتعال)التبس الظلامُ:
تاریکی مخلوط ہونا۔علیہ الامرُ:مشکل اور پیچیدہ ہونا۔
نَفَضْتُ:نَفَضَ(ن)نَفْضًا الثَّو بَ:
کپڑا جھاڑنا۔الشیئَ:ہٹانا،زائل کرنا،گرانا۔
2۔۔۔۔۔۔

        فَتَرَکْتُھُمْ تَقِصُ الرِّماحُ ظُھُوْرَھُمْ               مِنْ بَیْنِ مُنْعَفِرٍوآخرَ مُسْنَدٖ
ترجمہ:

    تو میں نے ان کواس حال میں چھوڑا کہ نیزے ان کی کمریں توڑ رہے تھے ان میں سے کوئی تو زمین پر گر ا ہوا تھا اور کوئی ٹیک لگائے ہوئے تھا۔
              خزاں میں بھی کب آ سکتا تھا میں صیّاد کی زد میں 

              میر ی  غمّاز  تھی  شاخِ  نشیمن  کی  کم  اوراقی
حل لغات:
     تَقِصُ:وَقَصتْ عُنُقُہ،:(ض)وَقْصًا:
گردن ٹوٹنا۔ الشیئَ:توڑنا۔ العُنُقَ:گردن توڑنا۔ مُنْعَفِرٌ:فا(انفعال)اِنْعَفَرَالشیئُ:خاک آلود ہونا۔مُسْنَدٌ:مفع (افعال)اسندَالیہ:سہارا لینا،بھروسہ کرنا۔
3۔۔۔۔۔۔

        ماکانَ یَنْفَعُنِیْ مقالُ نِسائِھِمْ                        وقُتِلْتُ دُوْنَ رِجالِھا لا تَبْعَدٖ
ترجمہ:

    ان کی عورتوں کا قول''جیتے رہو''مجھے کیانفع دیتااس حال میں کہ میں ان کے مردوں کے سامنے قتل کردیاجا تا۔

حل لغات:

    مَقَالٌ:قول،بات۔لاتَبْعَد:جیتے رہو۔یہ دعا کے طورپر استعمال ہوتاہے ۔ علامہ مرزوقی علیہ الرحمۃ لکھتے ہیں:
ومعنی لاتَبْعَدْ:لاتَھْلِکْ۔
 (شرح مرزوقی ج1ص142 بیروت)
وقال بعضُ بَنِیْ اَسَدٍ (الوافر)
شاعر کا نا م:

     معقل بن عامر اسدی ہے،یہ جاہلی شاعر ہے۔
Flag Counter