Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
158 - 324
مطلب:

    اس سے مراد وہ طعنہ ہے جو اسے بنوظفر کے نوجوانوں میں سے کسی نے دیا تھا۔

حل لغات:

    السُّبَّۃُ:عار،عیب ،داغ ۔وہ شخص جو لوگو ں کی گالیوں کا بہت نشانہ بنتاہو ۔ اَلْغِطاءُ:جس کو کسی چیز پر رکھ کر اسے ڈھانپ دیاجائے ،چھپادیا جائے ۔ ڈھکنا، غلاف، پردہ، سرپوش،کور۔ج:اَغْطِیَۃٌ۔
6۔۔۔۔۔۔

       فَاِنِّیْ فِی الْحَرْبِ الضَّرُوْسِ مُوَکَّلٌ                  بِاِقْدامِ نَفْسٍ مااُرِیْدُ بَقاءَ ھا
ترجمہ:

    کیونکہ میں سخت جنگ میں اپنی جان کی پیش قدمی پرمقرر ہوں میں اس کی بقاء نہیں چاہتا۔ 

حل لغات:

    الضَّرُوسُ:کٹ کھنا جانور(جو قریب آنے والے کو کا ٹتاہو)حَرْبٌ ضَرُوْسٌ:تباہ کن لڑائی ۔ مُوَکَّلٌ:مفع (تفعیل)وَکَّلَہٗ:اعتمادکی بنا ء پر کسی کو اپنے معاملہ کا اختیار دے دینا۔وکیل بنانا۔
7۔۔۔۔۔۔

        اِذا مَا اصْطَبَحْتُ اَرْبَعًاخَطَّ مِیْزَرِی             واَتْبَعْتُ دَلْوِیْ فِی السَّماحِ رِشاءَ ھا
ترجمہ:

    جب صبح کے وقت شراب کے چار پیالے پی لیتاہوں تو میرا تہبند زمین پر خط کھینچتاہے اور میں سخاوت کرتے ہوئے ڈول کے پیچھے اس کی رسی بھی دے دیتاہوں۔
حل لغات:
     اصْطَبَحْتُ:اِصْطَبَحَ فلانٌ:
صبح کی شراب پینا۔چراغ روشن کرنا۔''اصْطَبَحْتُ''شیخ مرزوقی کے نسخہ میں''شربتُ''ہے۔ اَرْبَعٌ:چار، یہاں مراد چار پیالے ہیں۔یومُ الْاَرْبِعاء۔بدھ۔خَطَّ(ن)الشیءَ:لکیر کھینچنا، خط کھینچنا،لائن ڈالنا۔ دلوی:دَلْو:ڈول۔بالٹی(مذکر ومؤنث)ج:دَلاءٌ ودُلِیٌّ واَدْلٍ۔ ایک آسمانی برج کا نام ۔
اَلسَّماحُ:مص:سمح(ف)سَماحًا بکذا:
بخشش کرنا۔لہ، بالشیئِ:دینا۔ السماحُ:چشم پوشی،فراخ دلی۔رسی یا ڈول وغیر ہ میں بندھی ہوئی رسی۔حنظل (تنبہ)اوریقطین(کدو) کا ایک دھاگا۔چاند کی منزلوں میں سے آخری منزل ۔ج:اَرْشِیَۃٌ۔
Flag Counter