Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
153 - 324
حل لغات:
    فَرْدٌ::ایک ،تنہا،اکیلا۔
فی القرآن المجید:
رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْداً و َأَنتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْنَ۔(21/89)
طاق(مقابل جفت)شخص،فرد، بے مثال آدمی وغیرہ۔ منفرد ، ہر جوڑے کا ایک فرد، ریت کا الگ تھلگ ٹیلا، داڑھی کی ایک جانب، چاول وغیر ہ رکھنے کی کھجور کے پتوں کی ٹوکری۔ج:اَفْرَادٌ۔
 وَقَالَ عَمْرٌو أَیْضًا (الرمل)
8۔۔۔۔۔۔

           ولَقَدْ اَجْمَعُ رِجْلَیَّ بِھَا                    حَذَرَ الْمَوْتِ واِنِّیْ لَفَرُوْر،
ترجمہ:

    تحقیق میں موت کے ڈر سے اپنے پاؤں گھوڑے پر مضبوطی سے جما کر رکھتاہوں اور بے شک میں بہت بھاگنے والاہوں۔

مطلب:

    جب میدانِ جنگ ٹھہرنامفیدنہ ہو توعقلندی کامظاہر ہ کرتے ہوئے بھاگ جاتاہوں۔    

حل لغات:
     اَجْمَعُ:جَمَعَ:(ف)جَمْعًا:
منتشر چیزوں کویکجا کر کے اکٹھا کرنا۔ القومُ:دشمنوں کے مقابلہ کیلئے جمع ہونا۔
فی القرآن المجید:
إِنَّ النَّاس قَدْ جَمَعُواْ لَکُمْ فَاخْشَوْھُمْ فَزَادَھُمْ إِیْمَاناً ۔(3/173)
عربی مقولہ ہے :
لایُجمَعُ سَیْفانِ فِیْ غَمَدٍ:
ایک میان میں دوتلواریں جمع نہیں ہوسکتیں۔حَذَرٌ:حذر:(س)حَذَرًا:چکنا و چوکس ہونا۔الشیءَ ومنہ:ڈرنا اور بچنا، محتاط ہونا۔
الحَذَرُ اشدُّ من الوَقیعَۃِ:
خوف ہولناک واقعہ میں مبتلاہونے سے زیادہ سخت ہے۔
2۔۔۔۔۔۔

          ولقد اَعْطِفُھا کارِھَۃً                    حِیْنَ لِلنَّفْسِ مِنَ الْموتِ ھَرِیْر
ترجمہ:

    تحقیق میں گھوڑے کے نا پسند کرنے کے باوجود اسے واپس پھیرتاہوں جب میں موت کو نا پسند کرتاہوں۔

مطلب:

    جب شدتِ جنگ کی وجہ سے نفس جنگ سے بھاگتا ہے تومیں گھوڑے کومیدان سے واپس موڑتاہوں اگر چہ
Flag Counter