ترجمہ:
میں نے بے صبری کی نہ ہی آہ وبکااور میرا رونا کچھ بھی واپس نہیں کرسکتا۔
حل لغات:
جَزِعْتُ:جَزِعَ منہ(س)جَزَعًا:
کسی چیز پر صبر نہ کرکے غم کا اظہا ر کرنا ۔
إِذَا مَسَّہُ الشَّرُّ جَزُوعاً۔(70/20)
علیھم:ڈرنا،خوف کرنا یا شفقت و مہربانی کرنا۔
ھَلِعْتُ:ھَلِعَ(ف)ھَلَعًا:
دل دہلنا،حواس باختہ ہوجا نا ،گھبراجانا،بے قرار ہوجانا ، بے صبری دکھانا۔
إِنَّ الْإِنسَانَ خُلِقَ ھَلُوعا(70/19)
زَنْدٌ:ہاتھ کا گٹھا ،چقماق کی اوپر کی لکڑی ۔شارحین نے یہاں اس کا معنی ''الشیء القلیل''سے کیا ہے۔
15۔۔۔۔۔۔
اَلْبَسْتُہ، اَثْوَابَہ، وخُلِقْتُ یَوْمَ خُلِقْتُ جَلْدَا
ترجمہ:
میں نے انہیں ان کے کفن پہنائے اور میں پیدائشی طور پر طاقتور بہادر ہوں۔
16۔۔۔۔۔۔
اُغْنِیْ غَنَاءَ الذَّاھِبِیْنَ اُعَدُّ لِلْاَعْدَاءِ عَدَّا
ترجمہ:
میں جانے والوں سے بے نیاز کردیتاہوں، دشمنوں کے لئے (اکیلا ہی)کافی شمار کیا جاتاہوں۔
حل لغات:
اَغْنَی:الشیئُ:کوئی چیز کافی ہونا، الرجلُ عن فلانٍ:کسی شخص کا کسی کے لئے کافی ہونا(حفاظت وکفالت میں کسی دوسرے سے بے نیاز کرنا)
17۔۔۔۔۔۔
ذَھَبَ الَّذِیْنَ اُحِبُّھُمْ وَبَقِیْتُ مِثْلَ السَّیْفِ فَرْدَا
ترجمہ:
جن سے میں محبت کرتاتھا وہ لوگ چلے گئے اور میں تلوار کی طرح اکیلا رہ گیا ہوں۔