Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
151 - 324
11۔۔۔۔۔۔

           نَازَلْتُ کَبْشَھُمْ ولَمْ                             اَرَ مِنْ نِزَالِ الْکَبْشِ بُدَّا
ترجمہ:

    میں نے ان کے سردارسے مقابلہ کیا اور سردار سے مقابلہ کے علاوہ کوئی صورت سمجھ میں نہیں آرہی تھی۔

حل لغات:

     نَازَلْتُ:(مفاعلۃ)نازلہ، فی الحربِ:مقابلہ میں اترنا اور جنگ کرنا۔ الکَبْشُ:مینڈھا جب کہ دوسال کاہو۔اور بقول بعض چارسال کا ۔ج:
کِبَاشٌ واَکْبَاشٌ۔ اَلکَبْشُ:
سردار قو م، بڑاپتھر جو دیوار پرنشانہ کر نے کے لئے لگایا جائے، شعر میں''سپہ سالار''مراد ہے۔
12۔۔۔۔۔۔

           ھُمْ یَنْذِرُوْنَ دَمِیْ واَنْذِ                            رُاِنْ لَقِیْتُ بِاَنْ اَشُدَّا
ترجمہ:

    دشمن میرے قتل کی منت مان رہے تھے اور میں یہ منت مان رہا تھا کہ اگر جنگ کروں تو سخت حملہ کروں۔ 

حل لغات:
     یَنْذِرُوْنَ:نذر الشیئَ:(ن،ض)نَذْرًا:
کوئی چیز اپنے اوپر لازم کرلینا،نذر ماننا،منت ماننا۔
فی القرآن المجید:
إِنِّیْ نَذَرْتُ لَکَ مَا فِیْ بَطْنِیْ مُحَرَّراً فَتَقَبَّلْ مِنِّیْ۔(3/35)
 (یہ کہ اس کا فلاں کام ہوگیا تو وہ اتنا مال غریبوں کو دے گاوغیرہ)مالہ ﷲ:اﷲکے لئے اپنا مال وقف کرنا،اﷲکے نا م پر نذر ماننا۔
اَشُدُّ:شَدَّاالشیئُ:(ض)شِدَّۃ ً:
سخت ہونا، مضبوط ہونا،طاقت ور ہونا، بھاری ہونا، علیہ فی الحَربِ: زوردار حملہ کرنا۔
13۔۔۔۔۔۔

          کَمْ مِنْ اَخٍ لِیْ صَالِح                                   بَوَّاْتُہ، بِیَدَیَّ لَحْدَا
ترجمہ:

    میرے کتنے ہی نیک بھائی ہیں جنہیں میں نے اپنے ہاتھ سے قبر میں اتارا ۔

حل لغات:

    صالِحٌ:درست،ٹھیک،نیک۔حقوق وذمہ داریوں کو پورا کرنے والا۔
وَکَانَ أَبُوہُمَا صَالِحا۔(18/82)
ھوصَالِحٌ لِکَذَا:
وہ اس کا اہل اور اس کے کرنے کی قابلیت رکھتا ہے ۔
بَوَّأْتُ:(تفعیل) تَبْوِئَۃً:بَوَّأَالرجُلُ:
شادی کرنا۔ فلانامنزلاً:مکان میں ٹھہرانا،جگہ دینا، المنزلَ لہ،:کسی کے لئے مکان تیار
Flag Counter