Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
150 - 324
               یہ کس عذاب سے  خائف  میرا قبیلہ ہے

               کہ خون مل کے بھی چہروں کارنگ پیلاہے
حل لغات:
    یَفْحَصْنَ:فحص عنہ(ف)فَحْصًا:
تفتیش کرنا، کھود کرید کرنا، شعرمیں تیزدوڑنے سے کنایہ ہے۔بیروت کے نسخے میں''یَغْمَصْنَ''ہے ۔
المعزاء:اَلْاَمْعَزُ:
سخت پتھریلی زمین یا جگہ۔مؤنث
مَعْزَاءُ۔ج:ومُعْزَواتٌ واَماعِزُ۔
9۔۔۔۔۔۔

             وبَدَتْ لَمِیْسُ کَاَنَّھَا                               بَدْرُالسَّماءِ اِذَا تَبَدّٰی
ترجمہ:

    اور لمیس(محبوبہ یابیوی)ظاہر ہوئی گویا کہ وہ چودھویں کا چاند ہے جب وہ ظاہرہوئی۔

مطلب:

    جب جنگ سخت ہوئی تو خواتین ڈر کے مارے بھاگنے لگیں اور لمیس نے اپنا چہرہ بے نقاب کرکے چاند سا چہرہ ظاہرکردیا، یاتو اس نے خود لونڈی ظاہر کرنے کیلئے ایسا کیاتاکہ اسے امان ملے یادشمنوں کے رعب کی وجہ سے ایسا کیا۔
    بَدَتْ:بدا(ن)بُدُوًّا:
ظاہر ہونا۔
فی القرآن المجید:
بَلْ بَدَا لَہُم مَّا کَانُواْ یُخْفُونَ مِن قَبْل۔(6/28)
لَمِیْسٌ:شاعر کی محبوبہ یا بیوی کانام ہے۔بَدْرُ:چودھویں رات کا چاند، مکمل لڑکا۔ج:
بُدُوْرٌ واَبْدَارٌ۔ السماء:
فلک ،زمین کے بالمقابل فضاء، ہر چیز کی بلندی،بلند حصہ، سر سے اوپر کی ہرچیز۔ج:سَمَاوَاتٌ۔ بادل، بارش۔
یُرْسِلِ السَّمَاء عَلَیْکُم مِّدْرَارا۔(11/52)
تَبَدّٰی:ظاہر ہونا۔
10۔۔۔۔۔۔

          وبَدَتْ مَحَاسِنُھَا الَّتِیْ                          تَخْفٰی کَانَ الْاَمْرُ جِدَّا
ترجمہ:

    اور اس کی چھپی ہوئی خوبیا ں ظاہر ہوئیں تو معاملہ سخت ہوگیا۔

حل لغات:

    تَخْفٰی:خفی:(س)خَفاءً:پوشیدہ ہونا۔
فی القرآن المجید:
إِذْ نَادَی رَبَّہ، نِدَاء خَفِیّا۔ (19/3)
خفی:(ض)خَفْیًا الشیئَ:
ظاہر کرنا۔
Flag Counter