Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
149 - 324
بیان گیاہے)۔شعر میں یہ دونوں معانی مراد ہوسکتے ہیں ، کمر اور پیٹ پرڈالا جانے والا کپڑا ۔
5۔۔۔۔۔۔

          وعَلِمْتُ َانِّیْ یَوْمَ ذاک                            مُنازِلٌ کَعْبًا ونَھْدَا
ترجمہ:

    اور میں نے جان لیاکہ جنگ کے دن بنو کعب اورنہد کو مقابلہ کے لئے پکاروں گا۔
               یہاں پیہم قبیلے قتل ہوں گے

               یہاں شوق عزاداری بہت ہے
6۔۔۔۔۔۔

       قَوْمٌ اِذا لَبِسُوا الْحَدِیْدَ                                  تَنَمَّرُوْا حَلَقًا وقِدَّا
ترجمہ:

    وہ ایسی قوم ہیں کہ جب حلقہ دار اور لمبائی میں کٹے ہوئے چمڑے کی زرہیں پہنتے ہیں تو چیتے لگتے ہیں۔
                     نہ جانے کب لٹے گا  شہر مقتل

                     سناہے اب کے تیاری بہت ہے
حل لغات:

    تَنَمَّرُوْا:(تفعل)تَنَمَّرَ:رنگ یا خلق میں چیتے کی طرح ہو نا ۔حَلَقًا:الحَلْقَۃُ:ہر گول چیز،دائرہ،گھیرا،حلقہ،چھلا،کڑا، لوگوں کی جماعت،مجلس، مجلسِ علم، زرہ، رسی۔
7۔۔۔۔۔۔

        کُلُّ امْرِیئٍ یَجْرِیْ اِلٰی یَوْمِ          			الْھِیاجِ بِمَااسْتَعَدَّ ا
ترجمہ:

    ہرشخص جنگ کے دن وہ کچھ لے جاتاہے جو اس نے تیارکیا۔

حل لغات:

    اَلھِیاجُ:جنگ ، لڑائی۔ اِسْتَعَدَّ:(استفعال)للامر:تیار ہونا۔
8۔۔۔۔۔۔

            لَمَّا رَاَئیْتُ نِساءَ نَا                           یَفْحَصْنَ بِالْمَعْزَاءِ شَدَّا
ترجمہ:

    جب میں نے اپنی عورتوں کو سخت زمین میں تیز دوڑتے ہوئے دیکھا۔
Flag Counter