علوم سے وافر حصہ پانا۔عَلَّتْ: عَلَّ(ض)عَلّاً:دوسری دفعہ یا لگاتار پینا۔نِھالٌ:مف:اَلنَّاھِلْ:سیراب ، پیاسا۔
9۔۔۔۔۔۔
ولما عَصَیْنَا بِالسُّیُوفِ تَقَطَّعَتْ وَسَائِلُ کانَتْ قَبْلُ سَلْمًا حِبالُھا
ترجمہ:
اورجب ہم نے شمشیرزنی کی تووہ وسائل کٹ گئے جن کی رسیاں اس سے پہلے سلامتی کا سبب تھیں۔
مطلب:
جب ہم نے شمشیرزنی کی جو ہمارے باہم تعلقات وہ ختم ہوگئے اورہم دشمن بن گئے۔
نوٹ:
''عَصَیْنَا بِالسُّیُوفِ''کامعنی ہے ''ضربنا بالسیف''(شرح مرزوقی اورنسخۀ بیروت )
عَصَیْنَا:عَصَاہُ(ن)عَصْوًا:
کسی کو لاٹھی یا ڈنڈا مارنا،لاٹھی سے پیٹنا۔
قَالَ ہِیَ عَصَایَ أَتَوَکَّأُ عَلَیْہَا۔(20/18)
فلانًا:لاٹھی کے مقابلہ میں کسی پر غالب آنا۔ تَقَطَّعَتْ:(تفعل)تَقَطَّعَ:کٹ جانا۔
وَتَقَطَّعَتْ بِہِمُ الأَسْبَاب۔(2/166)
یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُواْ ادْخُلُواْ فِیْ السِّلْمِ کَآفَّۃً ۔(2/208)
وَإِن جَنَحُواْ لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَہَا وَتَوَکَّلْ عَلَی اللّہِ۔(8/61)
صلح جو،امن پسند۔ ج:اَسْلُمٌ وسِلَامٌ۔ حِبَال:مف:اَلْحَبْلُ:رسی، باندھنے کی چیز۔
وَاعْتَصِمُوۡا بِحَبْلِ اللہِ جَمِیۡعًا وَّلَا تَفَرَّقُوۡا ۔(3/103)