کَأَنَّہُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَۃٍ۔(69/7)
رِعَالٌ:مف:اَلرَّعِیلُ:تھوڑے افراد کی ٹولی،مختصر جماعت(انسانوں یا گھوڑوں کی )جانوروں کا ریوڑ،پرندوں کا جھنڈ، وہ جماعت یا دستہ جو سب سے آگے ہو۔
3۔۔۔۔۔۔
وتَحْتَ نُحُوْرِالْخَیْلِ حَرْشَفُ رَجْلَۃٍ تُتَاحُ لِغِرَّاتِ الْقُلُوْبِ نِبَالُھا
ترجمہ:
اور گھوڑوں کے سینوں کے نیچے پیادہ فوج کے لشکر ہیں جن کے نیزے درمیانِ دل کیلئے معین کئے گئے ہیں ۔
حل لغات:
نُحُوْرٌ:مف:اَلنَّحْرُ:سینہ کا بالائی حصہ گردن کا نچلا حصہ ،گلا، قربانی۔ اَلْحَرْشَفُ:مچھلی کے کھپٹے (جسم پر گول گول پپڑیاں)ہتھیار کو چاندی وغیرہ سے دی جانے والی زینت، چھوٹے چھوٹے بچے (چرند اور پرند کے)وہ ٹڈی جس کے پر نہ نکلے ہوں، کمزور یا بوڑھے ۔مِنَ الجَیْشِ:پیادہ فوج۔
تُتَاحُ:تَاحَ لہ، الشیئُ(ض)تَیْحًا:
تیار ہونا، مقدرہونا۔ اَلغُرَّۃُ:ہرچیز کا پہلا اور عمدہ حصہ، گھوڑے کے پیشانی کی سفیدی ، ہر شے کی روشنی ،چمک، سفیدی ۔ ج:غُرَرٌ۔ الغِرَّۃُ:غفلت(بحالت بیداری)بے خبری،بھولا پن،سیدھا پن،ناتجربہ کاری،سادہ لوحی۔شعرمیں ان تمام معانی کا احتمال ہے۔ج:غِرَرٌ۔
4۔۔۔۔۔۔
اَبٰی لَھُمْ اَنْ یَّعْرِفُوا الضَّیْمَ اَنَّھُمْ بَنُوْ نَاِتقٍ کَا نَتْ کَثِیْرًاعِیَالُھَا
ترجمہ:
انہوں نے ظلم جاننے سے انکارکیاکیونکہ وہ زیادہ بچے جننے والی عورت کی اولاد ہیں جس کا عیال زیادہ تھا۔
حل لغات:
نَاتِقٌ:وہ عورت جس کے بچے زیادہ ہوں۔عِیَالٌ:اولاد۔عَیَّلَ عِیَالَہٗ:بال بچوں کی کفالت کرنا،اخراجات برداشت کرنا۔
5۔۔۔۔۔۔
فَلَمَّا اَتْیْنَا السَّفْحَ مِنْ بَطْنِ حَائِلٍ بِحَیْثُ تَلاقٰی طَلْحُھَاوسَیَالُھا