Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
136 - 324
حل لغات:

    کَاْئسٌ:پیالہ،گلاس،جام جو شراب سے بھر اہوا ہو(مؤنث)، شراب۔ ج:اَکْؤُسٌ۔
وقال عَمْرُوبْنُ مَعْدِیْکَرَبَ الزُّبِیْدِیّ (الطویل)
شاعر کا تعارف :

    شاعر کا نا م:عمر و بن معدیکرب زبیدی ہے (21ھ/642ء)اور یہ ایسے بہادر تھے کہ تن ِ تنہا ایک ہزار کے برابر سمجھے جاتے تھے اورکثیر جنگوں میں شرکت کی،یہ اسلام لائے پھر رسول اللہ (فداہ روحی وجسدی) صل اللہ تعالی علیہ آلہٖ وصحبہٖ وسلم کے وصال مبارک کے بعد اسلام سے منحرف ہوگئے لیکن پھر دولتِ اسلام سے سرفراز ہوکر دونوں جہاں کی نعتیں حاصل کیں اور جنگِ قادسیہ میں شرکت کی سعادت حاصل اور اَرجح قول کے مطابق سیدناعثمان غنی ذو النورین رضی اللہ تعالی عنہ کے زمانہ میں فوت ہوئے۔

اشعار کا پس ِ منظر:

    بنو جرم بن زبان بنو حارث بن کعب کے پڑوس میں رھتے تھے۔ بنوجرم نے بنو حارث کا ایک شخص جس کا نا م معاذ بن یزید تھا کو قتل کردیا قاتل فرار ہوکر عمرو کے پاس آگیاان کی والدہ بنوجرم سے تھی،جب بنو حارث اور بنونہد قصاص لینے کے لئے آئے تو عمرو اور بنوجرم جنگ کے لئے تیار ہوگئے لیکن جب جنگ شروع ہوئی تو بنو جرم نے بنو نہد سے لڑنا مناسب نہیں سمجھا کیونکہ ان کی آپس میں رشتہ داری تھی لہذا وہ فرار ہوگئے اور بنو زبیر نے شکست کھائی اور اکیلے عمرو لڑرہے تھے اس واقعہ کو ان اشعارمیں بیان کررہے ہیں۔
1۔۔۔۔۔۔

         وَلَمَّا رَاَئیْتُ الْخَیْلَ زُوْرًا کَاَنَّھَا               جَدَاوِلُ زَرْعٍ اُرْسِلَتْ فَاسْبَطَرَّتٖ
ترجمہ:

    اورجب میں نے گھوڑوں کو واپس ہوتے ہوئے دیکھا توایسا لگ رہاتھاجیسے وہ کھیت کی چھوٹی چھوٹی نا لیاں ہیں جنہیں کھول دیا گیا ہے اور پھیل گئیں ہیں۔ 

مطلب:

     جب میدان جنگ سے سوار فرار ہوئے تومنتشرہوکر چھوٹی چھوٹی جماعت کی صورت میں ادھر اُدھر بھاگنے لگے ایسے لگ رہاتھا جیسے کھیت کی چھوٹی چھوٹی نہروں میں پانی چھوڑدیا جائے اور وہ ہر طرف پھیل جائے ۔
Flag Counter