Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
128 - 324
سواری کی حالت میں جھکتا نہیں بلکہ اس کے شہسوارکی طرح ابھرا ہواہوتا ہے۔

حل لغات:

     یَشْتَدُّ:(افتعال)اشتد:طاقتور ہونا،مضبوط ہونا،سخت ہونا۔فی السَیْرِ:تیز دوڑنا۔ عربی مقولہ ہے:
عندَالشَدَائِدِ تُعرَفُ الاِخوانُ:
مصیبتوں کے وقت بھائی پہچانے جاتے ہیں۔ عربی مقولہ ہے:
عندَالشَدَائِدِ تَذہَبُ الاَحْقادُ:
مصیبتوں کے وقت کینے ختم ہو جاتے ہیں۔ اَجْرَدٌ:بے نبات زمین، گنجا آدمی، چھوٹے بالوں والا گھوڑا، دوڑنے والا گھوڑا ۔ ج:
اَجَارِدُ وجُرْدٌ۔اَجْرَدُ مِنْ صَخْرَۃٍ۔
چٹان سے زیادہ صاف، یعنی جسے کوئی بات اثر نہ کرے ۔ مُسْتَقْدِمٌ:فا، (استفعال)استقدم:بہت اقدام کرنا، القومَ:آگے بڑھ جانا، سبقت لے جانا، فلان مستقدم الَیَّ: فلاں میرے خلاف دشمنی کا رجحان رکھتا ہے، البِرْکَۃُ: اونٹ کے بیٹھنے کی ہیئت، پانی جمع ہونے کی جگہ، حوض۔ج:بِرَکٌ۔ البَرکُ:سینہ، اونٹ کا زمین سے ملا ہوا سینہ، اونٹوں کا گلہ۔مُسْتَقْدِمُ البِرْکَۃِ:بڑے اورچوڑے سینے والا۔
فَاَجَابَہُ ابْنُ زَیَّابَۃَ عَلٰی وَزْنِہَا (السریع)
1۔۔۔۔۔۔

       یَا لَھْفَ زَیَّابَۃَ لِلْحَارِثٖ                         اَلصَّابِحِ فَالْغَانِمِ فَالْاٰئِبٖ
ترجمہ:

    اے لوگو!حارث کی وجہ سے(ابن)زیا بہ کے سخت ا فسوس کرنے کو ذرا دیکھو جو صبح کے وقت آیا لوٹ مار کرکے واپس چلاگیا۔ 

حل لغات:

    زیا بہ:سے مرادابن زیا بہ ہے۔
اَلصَّابِحُ:فا:صبحہ(ف)صَبْحا:
کسی کے پاس صبح کے وقت آنا۔اَلْغَانِمُ:فا:مالِ غنیمت پانے والا، فائدہ اٹھانے والا۔ الآئب:فا:آب الیہ(ن)اَوْبًا:لوٹنا،آب الی اللہ۔ توبہ کرنا۔
2۔۔۔۔۔۔

           وَاﷲِلَوْ لَاقَیْتُہ، خَالِیًا                        لَاٰبَ سَیْفَانَا مَعَ الْغَالِبٖ
ترجمہ:

    اﷲ کی قسم اگر میں اس سے تنہائی میں ملتا تو ہماری تلواریں غالب آنے والے کے ساتھ لوٹتیں۔

مطلب:

    اگرمجھے وہ تنہائی میں ملتاتومیں اسے قتل کرتایا وہ مجھے قتل کرتاپھر سارا سامان قاتل لے جاتا۔''سیفین''کاذکران کی عظمت ورفعت کی وجہ سے کیا،مرادساراسامان ہے۔
Flag Counter