ترجمہ:
تو ضروراسے بتائیں گے میری قوم کے معزر لوگ اور میرے دشمن کیونکہ ہرایک نے مجھے آزمایا ہے۔
باطل سے ڈرنے والے اے آسماں نہیں ہم
سو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا
خَبَّرَ:(تفعیل)خَبَّرَہ، بکذا:
خبر دینا ،علم میں لانا ۔عربی مقولہ ہے :
لَیْسَ الْخَبْرُ کَاالْمُعَایَنَۃِ:
خبر آنکھوں دیکھے کی طرح نہیں ہوتی ۔اَحْسَابٌ:مف:اَلْحَسَبُ:کسی چیز کی مقدار یا تعداد ، خاندانی شرافت ۔
حَسْبُکَ مِنْ غنیَ شَبْعٌ ورِیٌّ۔
شکم سیری اور سیرابی تیرے لیئے کافی مالداری ہے ۔یہ امرألقیس کا مقولہ ہے مطلب یہ ہے: اتنے مال پر قناعت کرلو جو پیٹ بھرنے اور پیاس بجھانے کیلئے کافی ہو اور باقی کی سخاوت کرلو۔بلا:ہُ(ن)بَلْوًا: آزمانا،گرفتار مصیبت کرنا ،۔
اِنَّا بَلَوْنٰہُمْ کَمَا بَلَوْنَاۤ اَصْحٰبَ الْجَنَّۃِ ۚ اِذْ اَقْسَمُوۡا لَیَصْرِمُنَّہَا مُصْبِحِیۡنَ۔(68/ 17)
برتنا ، سفر کا کسی کو چکنا چور کرنا، پرانا کرنا ۔
اِنّ البلاءَ مُؤَکَّلٌ بِالْمَنْطِقِ:
مصیبت بولنے کے سپرد ہے۔سچ ہے:خاموشی ہر بلا سے بچاتی ہے ۔
3۔۔۔۔۔۔
بِذَ بِّی الذَّمَّ عَنْ حَسَبِیْ بِمَالِیْ وزَبُّوْنَاتِ اَشْوَسَ تَیِّحَان
ترجمہ:
(اسے بتائیں گے)کہ میں اپنے حسب سے مذمت کو اپنے مال اور متکبر ہوشیار آدمی کی مدافعتوں کے ذریعہ دور کرتا ہوں۔
مطلب:
سخاوت کرکے اپنے خاندان کی عزت محفوظ رکھتا ہوں اور جنگ وجدال کا بھی ماہر ہوں ۔
حل لغات :
ذَ بِّیْ:مصدرمضاف بیاءِ متکلم، ذَبَّ عنہُ(ض):دفع کرنا،روکنا ،ہٹانا ،بچاؤکرنا ، نقصان رفع کرنا ۔ اَشْوَسُ:صفت۔
ج:شُوْسٌ،، اَشَاوِسُ۔ شَوِسَ(س)شَوَسًا:
دلیر وجری ہونا ، لمبا ہونا ، مغرور ومتکبر ہونا۔