Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
109 - 324
ترجمہ:

    ہماری جنگوں کے دن ہمارے دشمنوں میں مشہور ہیں ان کی پیشانیوں اور پاؤں کے سفید نشان معلوم ہیں 

حل لغات:

     مَشْھُوْرَۃٌ:اعلان کردہ،مشہور۔ غُرَرٌ:مف:اَلْغُرَّۃُ:ہر چیز کا پہلا اور عمدہ حصہ، گھوڑے کی پیشانی کی سفیدی، ہرشی کی روشنی،چمک، سفیدی۔ حُجُوْلٌ:مف:

اَلْحَجْلُ۔عورت کے پاؤں کا زیور، بیڑی، گھوڑے کی ٹانگ کی سفیدی۔
19۔۔۔۔۔۔

      واَسْیَافُنَا فِیْ کُلِّ غَرْبٍ وَّمَشْرِق             بِھَا مِنْ قِرَاعِ الدَّارِعِیْنَ فُلُوْل،
ترجمہ:

    ہماری تلواریں مشرق ومغرب میں مشہور ہیں، زرہ پوشوں سے ٹکرانے کی وجہ سے ان میں دندانے پڑ گئے ہیں۔

حل لغات:

    غَرْبٌ:سورج غروب ہونے کی سمت ، مغربی سمت میں واقع ممالک (یورپ ،امریکہ)، ہرشے کا ابتدائی حصہ ،نوک ،دھار، معاملات میں مستعدی اور بڑھا ہوا انہماک، تیزی۔عربی مقولہ ہے:
''فی لِسانِہ غَرْبٌ واَخافُ علیہ غَرْ بَ الشَّباب''۔
مجھے اس کی پرزور جوانی کا ڈرہے۔فَرْسٌ غَرْبٌ:تیز رو گھوڑا، بیل کی کھال سے بنایا ہو بڑا ڈول ، آنسو، آنسو بہنے کی جگہ، گوشئہ ِچشم اگلااور پچھلا، رال(لعاب)کی کثرت، آنسو بہانے والی رگ، آنکھ کے اندرونی یا بیرونی گوشہ کا ورم، آنکھ کی پھنسی، دوری۔ج:غُرُوْبٌ۔ مَشْرِقٌ:سورج نکلنے کی جگہ ، جزیرۀ عرب کے مشرق میں واقع اسلامی ممالک۔ج:مَشارِقُ۔قِرَاعٌ:مص(مفاعلۃ)، قَارَعَ الْقَومُ:قوم نے قرعہ اندازی کی ۔الابطالُ: لڑائی میں جان بازوں کاباہم شمشیرزنی کرنا،تلواروں سے مقابلہ کرنا۔اَلدَّارِعِیْنَ:مف:اَلدَّارِعُ:زرہ پوش ۔ فُلُوْلٌ:مف:الفَلُّ:تلوار کادندانہ،کسی چیز کاالگ ہوجانے والا حصہ، کسی چیز کے بکھر نے والے ریزے جیسے دھاتوں کابرادہ،آگ کی چنگاریاں، شکست خور دہ(واحد وجمع کیلئے)،خالی۔
20۔۔۔۔۔۔

     مُعَوَّدَۃً اَلَّا تُسَلَّ نِصَالُھَا              فَتُغْمَدَ حَتّٰی یُسْتَبَاحَ قَبِیْل
ترجمہ:

    وہ اس بات کی عادی ہیں کہ بے نیام نہیں کی جاتیں کہ پھر نیام میں ڈال دی جائیں یہاں تک کہ ایک جماعت کو قتل کردیں۔
Flag Counter