(أَلَمْ تَرَ کَیْفَ ضَرَبَ اللّہُ مَثَلاً کَلِمَۃً طَیِّبَۃً کَشَجَرۃٍ طَیِّبَۃأَصْلُہَا ثَابِتٌ وَفَرْعُہَا فِیْ السَّمَاءِ) (4ا/24)
نسب، عالی نسبی، اصل مسو دہ کتاب۔عربی مقولہ ہے:
''اَلْاَصِیْلُ یَعْمَلُ بِاَصْلِہٖ''۔
شریف اپنی شرافت کے مطابق عمل کرتاہے۔
''اَلْاَصِیْلُ یُجُوْدُ''۔
شریف آدمی سخاوت کیا کرتاہے۔ تَحْتُ:نیچے کی جانب، مضاف ہوکر استعمال ہوتاہے۔ج:تُحُوْ تٌ ۔ الثَّرٰی:خیر، زمین، تری، تر مٹی۔ ج:اَثْرَاءُ۔
(لَہُ مَا فِیْ السَّمَاوَاتِ وَمَا فِیْ الْأَرْضِ وَمَا بَیْنَہُمَا وَمَا تَحْتَ الثَّرَی) (20/6)
اونچاہونا، بلند ہمت ہونا، بلند رتبہ ہونا ، بہ :بلند کرنا،اوپراٹھانا۔ النَّجْمُ:ستارہ، ستارہ ثریا۔
(وَالنَّجْمِ إِذَا ھَوَی) (53/1)
فَرْعٌ:ہر چیز کا بلند حصہ۔
(کَشَجَرۃٍ طَیِّبَۃ أَصْلُہَا ثَابِتٌ وَفَرْعُہَا فِیْ السَّمَاءِ) (14/24)
پورے بال، کسی چیز کی شاخ، جز، حصہ، سیکشن۔ج:فُرُوع۔طویل ، لمبا۔
8۔۔۔۔۔۔
وَاِنَّا لَقَوْمٌ مَانَرَی الْقَتْلَ سُبَّۃً اِذَا مَا رَاَ تْہُ عَامِرٌ وَسَلُوْل،
ترجمہ:
بے شک ہم ایسے لوگ ہیں جو قتل کو عیب نہیں سمجھتے جبکہ عامر وسلول اسے عیب سمجھتے ہیں
حل لغات:
سُبَّۃٌ:عار،عیب،داغ، وہ شخص جو لوگو ں کی گالیوں کا بہت نشانہ بنتاہو۔
(وَلاَ تَسُبُّواْ الَّذِیْنَ یَدْعُونَ مِن دُونِ اللّہِ) (6/108)
9۔۔۔۔۔۔
یُقَرِّبُ حُبُّ الْمَوْتِ آجَالَنَا لَنَا وَتَکْرَھُہ، آجَالُھُمْ وَتَطُوْل،
ترجمہ:
موت کی محبت ہمارے مقررہ اوقات کوہمارے قریب کردیتی ہے اور ان کے مقررہ ا وقات موت کوناپسند کرتے ہیں تو طویل ہوجاتے ہیں۔