Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
102 - 324
ہوتے ہیں۔    

حل لغات:

     تُعَیِّرُ:عَیَّرہ،:کسی کو برے فعل سے شرم دلانا ۔طعنہ دینا، عیب لگانا۔عَدِیْدٌ:مقابل،مثل،ہم پلہ ،جوڑی دار، غیر قوم کا قوم میں شمار کیا جانے والا ۔
ج:اَعْدَادٌ وعَدَائِدُ۔
بڑی تعداد ۔
''مااکثرَعَدِیدَھم''۔
ان کی کتنی بڑی تعدادہے۔چند ،متعدد،بہت، گنتی ،شمار ۔
فی القرآن المجید:
( وَقَالُوۡا لَنۡ تَمَسَّنَا النَّارُ اِلَّاۤ اَیَّامًا مَّعْدُوۡدَۃً ) (2/80)
4۔۔۔۔۔۔

      وَمَا قَلَّ مَنْ کَانَتْ بَقَایَاہُ مِثْلَنَا         شَبَابٌ تَسَامٰی لِلْعُلٰی وَکُھُوْل،
ترجمہ:

وہ تھوڑے نہیں ہوتے جن کی اولاد ہم جیسی ہوکہ جوان اور ادھیڑ عمر بلندی کی طرف تر قی کرتے ہیں۔
حل لغات:
     بَقَایَا:مف:اَلْبَقْیٰ، اَلْبُقْیٰ، اَلْبَقِیَّۃُ۔
باقی رہا ہوا، باقی ماندہ۔یہاں مراد اولادہے۔مِثْلٌ:مانند،مثل،نظیر۔
فی القرآن المجید:
 (لَیْسَ کَمِثْلِہِ شَیْء ٌ) [الشوری:11]
شَبَابٌ:مف:شَابٌّ:
جوان ،جوان لڑکا (جو بالغ ہوگیا ہو لیکن مکمل مردنہ ہواہو)۔
''شبَّ علی خُلُقٍ شابَ علیہ''۔
جس عادت پر کوئی جوان ہوا ہے اسی پر بوڑھا ہوگا۔
تَسَامٰی:القومُ(تفاعل)،
لوگوں کا باہم فخر و مباہاث کرنا،بلندی اور حسب ونسب میں ایک دوسرے پر فوقیت لے جانے کی کوشش کرنا ، ایک دوسرے کا نام پکارنا۔اَلْعُلٰی:عزت وسر بلندی۔ عربی مقولہ ہے:
''مَنْ عَلَتْ ھِمَّتُہُ طا لَ ھَمُّہُ'':
جس کی ہمت بلند ہوگی اس کا فکر بھی طویل ہوگا۔ کُھُوْلٌ:مف:اَلکَھْلُ:ادھیڑ عمر کا ، تیس سال سے پچاس سال تک کی عمر کا آدمی۔
5۔۔۔۔۔۔

     وَمَا ضَرَّنَا اِنَّا قَلِیْلٌ وَجَارُنَا             عَزِیْزٌ وَجَارُ الْاَکْثَرِ ْینَ ذَلِیْل،
ترجمہ:

    تھوڑی تعداد میں ہونا ہمارے لئے نقصان دہ نہیں کیونکہ ہمارے پڑوسی معزز ہیں اور اکثر لوگوں کے پڑوسی ذلیل ہیں۔
حل لغات:
     ضَرَّ:ہ، وبہٖ(ن)ضَرًّا:
تکلیف پہنچانا، نقصان دینا۔
فی القران المجید:
 (إِنْ أَرَادَ بِکُمْ ضَرًّا) (48/11)
عربی مقولہ ہے:
''لا یَضُرُّ السحابَ نَبْحُ الکلا بِ''۔
کتوں کا بھو نکنا بادلوں کو نقصان نہیں
Flag Counter