Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
101 - 324
فرق نہیں پڑتا تو ایسے شخص کے نزدیک ہر فعل خواہ اچھاہو یابر ااچھاہی ہے۔
حل لغات:
     یَدْنَسْ:دَنِسَ عِرْضُہ(س)دَنَسًا:
عزت واخلاق کا عیب دار ہونا۔ ثوبُہ:کپڑے کا میلاہونا۔
اَللُّؤْمُ:لوُئمَ فلانٌ (ک)لُؤْمًا:
کم ذات ہونا، خسیس وبخیل ہونا ،کم ظرف ہونا۔عربی مقولہ ہے:
''رُبَّ لائِم مُلِیم''۔
بہت سے ملامت کرنے والے خود قابل ملامت ہوتے ہیں۔
''ربَّ مَلُوْمٍ لا ذَنْبَ لہ''۔
بہت سے ملامت کئے ہوئے لوگوں کا کوئی گناہ نہیں ہوتا۔
یَرْتَدِیْ:(افتعال)، اِرْتَدَی الرِداءَ وبہٖ:
چادراوڑھنا۔جَمِیْلٌ:صفت۔
جمُلَ(ک)جَمالاً:
خوبصورت ہونا،بھلا ہونا، خوش اخلاق ہونا۔
ج:جُمَلاءُ۔''مَن اَجْمَلَ قِیلاً سَمِع جَمِیلاً '':
جو اپنی گفتگو اچھی رکھے گا وہ اچھی ہی سنے گا۔
2۔۔۔۔۔۔

وَاِنْ ھُوَ لَمْ یَحْمِلْ عَلَی النَّفْسِ ضَیْمَہَا        فَلَیْسَ اِلٰی حُسْنِ الثَّنَاءِ سَبِیْل
ترجمہ:

    اور اگر وہ اپنے نفس پر ظلم برداشت نہ کرے تو اچھی تعریف کی طرف کوئی راستہ نہیں ہے۔

مطلب:

     جو اپنی جان سے دوسروں کی مددنہیں کرتا اور ان کے کام نہیں آتااور نفس کی مخالفت کرتے ہوئے سخاوت نہیں کرتاتو وہ قابل تعریف نہیں ہوسکتا۔
         اور وں کیلئے رکھتے ہیں  جوپیار کاجذبہ

         وہ لوگ کبھی ٹوٹ کربکھرا نہیں کرتے
حل لغات:

     ضَیْمٌ:ظلم وزیادتی ۔ج:ضُیُومٌ۔حُسْنٌ:جمال،حسن،خوبی، کہنی سے متصل ہڈی۔
3۔۔۔۔۔۔

         تُعَیِّرُنَا اَنَّا قَلِیْلٌ عَدِیْدُنَا             فَقُلْتُ لَھَا اِنَّ الْکِرَامَ قَلِیْل،
ترجمہ:

    وہ (بیوی)ہمیں عار دلاتی ہے کہ ہماری تعداد کم ہے تو میں نے اسے کہا:معزز لوگ کم ہی ہوتے ہیں۔

مطلب:

    شاعر کی بیوی نے سمجھا کہ عزت تو کثر ت سے ہوتی ہے تو شاعر نے اس کا رد کرتے ہوئے کہا کہ اچھے لوگ کم ہی
Flag Counter