Brailvi Books

دعوت اسلامی کی جیل خانہ جات میں خدمات
22 - 24
جانب پیش رفت ہے ۔
 (۱۶) مختلف کورسز
    رہائی پانے والوں کی تربیت کے لئے مختلف کورسز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مثلاً 41دن کا مدنی قافلہ کورس ، 63دن کا تربیتی کورس، امامت کورس اور مدرس کورس وغیرہم قیدیوں کی قانونی رہنمائی کابھی سلسلہ ہے تاکہ بے گناہ و مستحق قیدیوں کو آزادی حاصل کرنے میں آسانی ہوسکے۔
 (۱۷) لنگر ونیاز کی تقسیم
     بڑے تہواروں پر جیلوں کے اندر اجتماعاتِ ذکرو نعت و لنگر ونیاز کی تقسیم کاسلسلہ بھی ہوتا ہے ۔
 (۱۸) :کپڑوں کی تقسیم
    عید میلاد النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ، عید الفطرو عید الاضحی پر غریب و نادار قیدیوں میں مفت کپڑوں کی تقسیم کا سلسلہ ہے ان شاء اللہ (عزوجل ) اس سلسلہ میں پیش رفت ہے ۔
Flag Counter