دعوت اسلامی کی جیل خانہ جات میں خدمات |
کئی جیلوں میں افطاری کے لئے قیدیوں میں کھجوریں و دیگر فروٹ وغیرہ تقسیم کرنے کا سلسلہ ہوتا ہے۔
(۱۳) وومن جیلوں میں مدنی کام
خاص مواقع مثلاً عیدِ میلاد النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ، معراج النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم وغیرہ پر وومن جیلز میں قیدی عورتوں کی تربیت کے لئے شرعی پردہ کے ساتھ اصلاحی، سنتوں بھرے اجتماعات کرانے کا سلسلہ ہے۔ مزید روزانہ تعلیم و تربیت کے لئے مبلغات کی ترکیب کی جانب پیش رفت ہے۔
(۱۴)روحانی علاج
دُکھیارے قیدیوں کو مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے دیئے ہوئے تعویذات فی سبیل اللہ (عزوجل) پہنچانے کا سلسلہ ہے۔
(۱۵)فری میڈیکل کیمپ
جیلوں میں بند قیدیوں کے علاج و معالجہ کے لئے فری میڈیکل کیمپ کی