دعوت اسلامی کی جیل خانہ جات میں خدمات |
قرآن مجید وترجمہ کنزالایمان ، علمائے اہلسنت کی دینی و اصلاحی کتب و رسائل ، امیر اہلسنت (دامت برکاتھم العالیہ )کی مایہ ناز تصانیف رسائل و اصلاحی بیانات کی کیسٹیں ، سی ڈیز ، تسبیحات ، عطریات، وغیرہ قیدیوں و عملہء جیل کو تحفے میں دینے کا سلسلہ ہے۔
(۱۰)جیل مدرسین
پاکستان بھر کی کئی جیلوں میں قیدیوں و عملہ کی تعلیم و تربیت کے لئے مدرسین کے ماہانہ وظیفوں کی ادائیگی کا بھی سلسلہ ہے۔
(۱۱) اجتماعی اعتکاف
کئی جیلوں کی مساجد میں ماہِ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اجتماعی اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے ان میں قیدی حضرات ضروری علمِ دین حاصل کرکے سنتوں کی تربیت پاتے ہیں۔