دعوت اسلامی کی جیل خانہ جات میں خدمات |
قیدیوں کی پیشی کے موقعوں پر اصلاحی سنتوں بھرے اجتماعات کئی مقامات پر باقاعدگی سے ہورہے ہیں جن سے قیدیوں کی اصلاح ہورہی ہے۔
(۷) پروبیشن اجتماعات
آزمائشی رہائی پانے والے قیدیوں کی پیشیوں کے مواقع پر پروبیشن اجتماعات کا سلسلہ کئی مقامات پر باقاعدہ جاری ہے۔ پروبیشن اجتماعات کی برکت سے کئی پروبیشن افراد مدنی قافلوں کا سنتوں بھرا سفر اختیار کررہے ہیں اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں پابندی سے شرکت کرکے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کاسبب بن رہے ہیں۔
(۸) مساجد کی تعمیر
کئی جیلوں کے اندر مساجد کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے کئی جیلوں میں مدرسہ بیرک ، وضوخانہ، واش روم، سیوریج نظام کی تعمیر، کا سلسلہ ہے۔ مزید پیش رفت جاری ہے۔