اس لائبریری میں شیخ طریق امیر اہلسنت (دامت برکاتھم العالیہ) و دیگر علمائے اہلسنت کی کتب و رسائل وکنزالایمان شریف وغیرہ رکھنے کا سلسلہ ہے۔قیدیوں و عملہ کو دینی اصلاحی معلومات کا بیش بہا خزانہ فراہم کرنے کے لئے بتدریج پیشرفت جاری ہے ۔
(۴)جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
کئی جیلوں کے اندر جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی دھومیں مچانے کا سلسلہ ہے ، کچھ جیلوں میں سبز جھنڈوں کے ساتھ قیدیوں و عملے کے جلوس نکالنے اور کئی من مٹھائی تقسیم کرنے کا سلسلہ رہا۔
(۵)ہفتہ وار اجتماعات
شہر سطح پر ہونے والے سنتوں بھرے ہفتہ وار اجتماعات میں جیل عملے کی شرکت کے لئے کئی جیلوں سے بسوں ، ویگنوں ودیگر سواریوں کے انتظام کابھی سلسلہ ہے ۔