Brailvi Books

دعوت اسلامی کی جیل خانہ جات میں خدمات
17 - 24
مجلس فیضانِ قرآن (دعوتِ اسلامی)کی خدمات کی جھلکیاں 

(۱)جیل مدارس
    جیل کے اندر قیدیوں کی بیرکوں و عملہ کے کواٹرز میں مجلسِ فیضان قرآن کا فیض جاری ہے۔ پاکستان بھر میں متعدد''جیل مدارس'' قائم ہوچکے ہیں۔ ایک سزائے موت کا قیدی مجلسِ فیضانِ قرآن کے فیض سے فیضیاب ہوکر دوسروں کو قرآن شریف پڑھا رہا ہے۔ دیگر جیلوں میں بھی قیدی قرآن پاک پڑھ کر دوسروں کو پڑھارہے ہیں۔ سندھ کی ایک جیل میں قیدیوں کو باقاعدہ ــ''شریعت کورس'' کرایا جارہا ہے۔ ان شاء اللہ (عزوجل) تمام جیلوں میں یہ سلسلہ بتدریج بڑھتا رہیگا۔
 (۲)درس وبیان
    کئی جیلوں میں روزانہ قیدیوں کی بیرکوں و عملہ کے کواٹرز میں فیضانِ سنت و امیر اہلسنت (دامت برکاتھم العالیہ )کے دیگر رسائل سے درس کا سلسلہ ہے بعض جیلوں میں عملہ کی اسمبلی میں بھی درس دیا جاتا ہے نیز کئی جیلوں میں ماہانہ
Flag Counter