دعوت اسلامی کی جیل خانہ جات میں خدمات |
بھیجی کہ الحمد للہ (عزوجل )میں نے مجلسِ فیضانِ قرآن کے مدر س سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کی اس سے قبل میں قران پاک پڑھنابالکل ہی نہ جانتاتھا۔ اور تادمِ تحریر 9عمر قید کے قیدیوں کو قرآن پاک کی تعلیم دے چکا ہوں ، مزید کوشش جاری ہے ۔ الحمد للہ (عزوجل ) میں فیضانِ قرآن کی برکت سے معلم و قاری قرآن بھی بنا اور شیخِ طریقت امیر اہلسنت کے ذریعے سے حضورِ غوثِ پاک (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کا مرید بھی ہوا۔
جو دیکھتے تیری زلف و زنجیر کا یہ عالم قید ہونے کی آزاد آرزو کرتے
مدرسۃالمد ینہ بالغاں کا فیضان
نارا جیل حیدرآباد (سندھ) سے رہائی پانے والے سابقہ قیدی نے بتایا کہ میں اخباری کرائم رپورٹر تھا لوگوں کو بلیک میل کرکے رقم بٹورتا ، میں ہیرا پھیری، جھوٹ، دغا، مکروفریب کے جال میں بری طرح پھنس چکا تھا نیکیوں سے دور اور گناہوں کا عادی بن چکا تھا ۔ فراڈ کے ایک مقدمے میں مجھے سزا ہوئی اور سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ۔ وہاں مجھے خوش نصیبی سے مجلسِ