ستائیس رمضان المبارک ۱۴۲۶ھ کو عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں امیر دعوتِ اسلامی شیخِ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری (دامت برکاتھم ا لعالیہ )نے جو دعا کرائی ، ٹی وی(T.V) کے ایک چینل نے اسے براہ راست(Live) نشر کیا یہ دعا قصور جیل کے اندر معتکف قیدیوں کو سنائی گئی ، تمام قیدی دھاڑیں مار مارکر گناہوں پہ نادم ہوکر رو رہے تھے ۔ اس دعا کی برکت سے کئی قیدی گناہوں سے تائب ہوکر سنتوں بھری زندگی اختیار کرچکے ہیں اور شیخِ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری (دامت برکاتھم العالیہ )کے ذریعہ سے توبہ کرکے قادری عطاری بن گئے، یعنی پیرانِ پیر روشن ضمیر حضور غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ )کے مرید بن چکے ہیں۔