العَالِیہ کے نیکی کی دعوت سے متعلق کچھ واقعات سنائے۔ میں بہت متأثر ہوا یہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے کیسے ولی ہیں کہ جن کے بیانات اور نیکی کی دعوت کے حکیمانہ انداز سے متأثر ہو کر کتنے ہی نوجوان فیشن پرستی سے منہ موڑ کر میٹھے مصطفی صلَّی اللہ تَعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں سے رشتہ جوڑ چکے ہیں ۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے رمضان المبارک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعِ ذکر و نعت کی بھی دعوت دی۔میں نے حاضری کا پکا ارادہ کر لیا۔ کرم بالائے کرم خوش بختی سے اجتماع میں بھی آ گیا۔ بیان کے بعد جب دعا شروع ہوئی تو ہر طرف سے ہچکیوں اور سسکیوں کی آوازیں آنے لگیں ۔ خوفِ خدا کے سبب مجھ پر بھی رِقّت طاری ہو گئی۔ میں نے گناہوں پر شرمسار ہوتے ہوئے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے معافی مانگی اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کر لیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اجتماع میں شرکت کرتے رہنے کی برکت سے زمانے کے ولی شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کا مرید ہو کر قادری عطاری ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں آہستہ آہستہ بُرے دوستوں کی صحبت سے ناطہ توڑا، داڑھی منڈانا چھوڑا اور سنّتوں سے تعلق جوڑ لیا۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد