Brailvi Books

ڈانسر بن گیا نعت خواں
10 - 32
{5}  پتھری نکل گئی
	باب المدینہ (کراچی) کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے: مجھے ایک سال سے پتھری کی تکلیف تھی۔ علاج معالجے کے باوجود مرض اس قدر بڑھ چکا تھا کہ درد سے جان نکلنے لگتی۔ اسی کرب و اضطراب میں میری زندگی کے شب وروز بسر ہو رہے تھے۔ آخر کار میرے درد کا مداوا کچھ اس طرح ہوا کہ درد کی حالت میں ہی مجھے رَمَضان المبارک کی مقدس و بابرکت ساعتوں میں دعوتِ اسلامی کے تحت ستائیسویں رات ہونے والے اجتماعِ ذکرو نعت میں جانے کا اتفاق ہوا ۔ اجتماع کے دوران ہونے والے ذکر میں اللہ، اللہ کی پُر کیف صداؤں نے میرے باطن کو نکھارنا شروع کر دیا ۔مجھے یوں محسوس ہونے لگا جیسے میرے دل کا میل کچیل  اتر گیا ہے اور یہ اُجلا اُجلا ہو رہا ہے۔ اس کیفیت کے دوران ہی میں نے اپنے جسم میں کوئی چیز سرایت کرتے محسوس کی۔ اس کے ساتھ ہی پتھری کی تکلیف میں افاقہ ہونے لگا اور مجھے سکھ کا سانس نصیب ہوا۔ اَلْحَمْدُللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس پاکیزہ اجتماع کی برکت سے پیشاب کے ذریعے میری پتھری نکل گئی۔ وہ دن اور آج کا دن مجھے دوبارہ کبھی تکلیف نہیں ہوئی۔ میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! نیک اجتماعات میں شرکت کی کس قدر برکتیں ہیں کہ ان مقدس ساعتوں کے