Brailvi Books

ڈانسر بن گیا نعت خواں
6 - 32
اشاعتی ادارے ’’مکتبۃ المدینہ‘‘ سے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کا سنّتوں بھرا بیان بنام ’’قبر کا امتحان‘‘ حاصل کیا۔ گھر جا کر سناتو میری نیک نیتوں کو مزید تقویت ملی۔ میں نے اس قدر رقت انگیز اور فکرِ آخرت سے بھرپور بیان پہلے کبھی نہیں سنا تھا۔ مجھے اس قدر اطمینان و سکون اور قبرو حشر کی سوچ نصیب ہوئی کہ اب تو جی چاہتا تھا بس یہی بیان سنتے سنتے مجھے موت آ جائے۔ میں نے یہ بیان کم و بیش 19 مرتبہ سنا مگر ہربار مجھے نیا سرور محسوس ہوا۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے ذریعے غوث اعظم عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ الاکرَم کا مرید ہوگیا۔ سنّت کے مطابق داڑھی شریف سجائی عمامے کا تاج سجا کر ’’سر سبز‘‘ ہو گیا۔ اس کے بعد میں نے دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام سنتوں بھرے اجتماعی اعتکاف میں بھی شرکت کی سعادت حاصل کی۔ تادمِ تحریر ڈویژن مشاورت کے ذمہ دار کی حیثیت سے مدنی کاموں کی خدمت میں مصروف ہوں ۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!				صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{3}اصلاح کا انوکھا سبب
	فتح پورکمال (ضلع رحیم یار خان ،پنجاب، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں کالج کا اسٹوڈنٹ تھا۔ مدنی ماحول میں آنے سے پہلے نماز تو