Brailvi Books

ڈانسر بن گیا نعت خواں
5 - 32
{2}شبِ برأ ت کی برکت
	پنجاب (پاکستان) کے شہر سردارآباد (فیصل آباد) میں رہائش پذیر ایک اسلامی بھائی کے تحریری بیان کاخلاصہ ہے :میں فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے کا بہت شوقین تھا۔ نمازیں قضا کرنا تک میرے لیے معیوب نہ تھا بلکہ دین سے دوری کا یہ عالم تھا کہ مَعَاذَ اللہ کئی کئی ماہ تک جمعے کی نماز پڑھنے کی توفیق نہ ہوتی۔ اس عصیاں بھری زندگی میں شب و روز تباہی کے گڑھے کی طرف بڑھتا جا رہا تھاکہ خوش قسمتی سے ایک روز میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہوئی جنہوں نے مجھے شبِ برأ ت میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعِ ذکر و نعت میں شریک ہونے کی دعوت پیش کی۔ ان اسلامی بھائی کا نیکی کی دعوت کا انداز مجھے اتنا پسند آیا کہ ہاتھوں ہاتھ اجتماع میں حاضری کی نیت کر لی۔ اجتماع گاہ پہنچا تو مبلغِ دعوتِ اسلامی ’’موت‘‘ کے موضوع پربیان فرمارہے تھے، بالخصوص جب مبلغِ دعوتِ اسلامی نے موت کی یاد دلانے والے اشعار پڑھے تو وہ میرے دل پر چوٹ کر گئے۔ میں نے اسی وقت ماضی میں کئے ہوئے گناہوں سے گڑگڑا کر توبہ کی اور فرائض و واجبات کی پابندی کرنے کا مصمم ارادہ کر لیا۔ گناہوں سے باز رہنے اور اپنے ارادے پر مستقل قائم رہنے کیلئے اجتماع کے اختتام پر دعوتِ اسلامی کے