Brailvi Books

ڈانسر بن گیا نعت خواں
4 - 32
 اور یہ اُجلا اُجلا ہوگیا ہے۔ میں نے فلم انڈسٹری کو تین طلاق دینے کا پختہ عزم کر لیا۔ میں دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں آنے جانے لگا ۔کچھ ہی عرصے میں مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر سبزسبز عمامہ شریف کا تاج سجا لیا اور سنّت کے مطابق ایک مشت داڑھی شریف بھی سجا لی۔ شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسنّت، با نیٔ دعوتِ اِسلامی، حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ سے بیعت ہو کر قادری عطّاری بھی بن گیا۔ تادمِ تحریر مدنی ماحول میں مجھے صرف تین سال کا عرصہ ہوا ہے لیکن اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم سے خواب میں حضور غوث اعظم عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ الاکرَم کی زیارت سے مشرف ہو چکا ہوں ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلََّّ سنّتوں پر عمل کا ایسا ذوق نصیب ہوا ہے کہ رمضان المبارک میں ہونے والے سنّت اعتکاف کی ہر سال سعادت حاصل کرتا ہوں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اچھی آواز کی نعمت سے تو نوازا ہی ہے جس سے نفس و شیطان کے بہکاوے میں آ کر میں لوگوں کے گناہوں میں اضافہ کرتا تھا مگر اب ربّ عَزَّوَجَلَّ  کے کرم سے نعتِ رسولِ مقبول پڑھ کر عشقِ رسول میں رونے رُلانے لگا ہوں ۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!				صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد