Brailvi Books

ڈانسر بن گیا نعت خواں
22 - 32
 اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کامعمول بنا لیاجس کی برکت سے میری زندگی کو مزید چار چاند لگ گئے۔ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی نے کی بدولت آخرت سنوارنے کے لیے سر پر عمامہ شریف کا تاج اور چہرے پر سنّت کے مطابق داڑھی سجالی۔ یوں مشکبار مدنی ماحول کی برکتو ں سے مجھے سنتوں بھری زندگی نصیب ہوگئی۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!				صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{12}شیطانی کاموں سے توبہ 
	 پنجاب ( پاکستان ) کے شہر گلزار طیبہ( سرگودھا) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے :میں سنّتوں بھری زندگی سے بہت دور گناہوں کی تاریک وادیوں میں بھٹک رہا تھا، روزانہ داڑھی منڈاتا اور اس کے لیے شیو کا مہنگا مہنگا سامان خرید کر لاتا ساری ساری رات کیبل پر فلمیں ڈرامے دیکھتا رہتا۔ آہ! میں نے اپنی انمول زندگی کے پانچ سال انہی شیطانی کاموں میں ضائع کردیئے۔ جس دوکان پر میں کام کرتا تھا اس کا مالک دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں شرکت کرتا تھا اور اکثر و بیشتر مجھے بھی اجتماع کی دعوت دیتے مگر میں کوئی نہ کوئی بہانہ کرکے ٹال دیتا۔ یہاں تک کہ شبِ برأت کی وہ سہانی شام