ماحول کا فیضان ہے کہ آج بفضلہ تعالی ذیلی حلقہ نگران کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچارہا ہوں ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{11}عاشقِ رسول کی پُر اثر باتیں
بہاولپور ( پنجاب ،پاکستان) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لبِ لباب ہے کہ مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں ایک ماڈرن اور کلین شیوڈ نوجوان تھا۔ بری صحبت کی نحوست نے حال سے بے حال کردیا تھا۔ فلموں ڈراموں کا نشہ منہ پڑ چکا تھا۔ میری گناہوں بھری زندگی میں مدنی انقلاب کچھ اس طرح برپا ہوا کہ ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے ستائیس رمضان المبارک کی مبارک رات دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعِ ذکرو نعت میں شرکت کا ذہن دیا، عاشقِ ر سول اسلامی بھائی کی باتیں دل پر اثر کر گئیں اور میں گناہوں کا بار لیے ستائیسویں رمضان المبارک کے پُربہار اجتماعِ ذکر و نعت میں شریک ہو گیا۔ خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے بھرپور فکر آخرت میں رنجور مدنی ماحول دیکھ کر میرا دل پسیج گیا۔ اجتماع میں ہونے والے بیان اور ذکرو دُعا نے بدن پر لرزہ طاری کر دیا۔ میں نے اسی وقت گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی