Brailvi Books

ڈانسر بن گیا نعت خواں
20 - 32
رہے تھے۔ دعوتِ اسلامی کے تحت حضور اکرم نورِ مجسم صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیہ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے یومِ ولادت کے سلسلہ میں سنتوں بھرے اجتماعِ ذکرو نعت کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع کا سن کر میں بھی اپنے چند دوستوں کے ہمراہ حاضر ہو گیا۔ سنتوں بھرے اجتماع میں پہنچے مبلغ دعوتِ اسلامی پنجاب ضیائی کے نگران رکنِ پاکستان انتظامی کابینہ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ مبلغ دعوتِ اسلامی کے الفاظ تاثیر کا تیر بن کر دل پر ایسے اثر انداز ہوئے کہ یہ گناہوں سے اُچاٹ ہو نے لگا۔ سنتوں بھرے بیان کے بعد مبلغ دعوتِ اسلامی کی پرسوز دعا نے تو میرے دل کی دنیا زیر و زبر کردی۔ شرم و حیا کے مارے آنکھوں کے راستے آنسوؤں کا سیلاب اُمنڈ آیا۔ دل کا زنگ اترا تو دعوتِ اسلامی سے محبت کی کلیاں کھلنے لگیں ۔ میں نے اپنی گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی، اور آئندہ سنتوں بھری زندگی بسر کرنے کا عزم بالجزم کر لیا۔ گھر پہنچا تو میرے انداز و گفتار سوچ و خیال بدل چکے تھے۔ سنتوں بھرے اجتماع کی پاکیزہ فضاؤں نے دل سے دنیا کی محبت اس طرح نکال باہر کی کہ بس اب تو اپنا ایک ہی مقصد تھا کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘۔ اس مقصد کو پانے کے لیے میں نے اجتماعات میں پابندی سے حاضری رکھی اور موقع ملنے پر دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف سلسلوں میں شامل رہتا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ اسی مدنی