Brailvi Books

ڈانسر بن گیا نعت خواں
19 - 32
 گا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں دین متین پر استقامت کی دولت عطا فرمائے۔ آمین۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!			صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ہم پر کس قدر فضل وکرم ہے کہ آج کے اس پرفریب دور میں جہاں ہرطرف نفسانفسی کاعالم ہے،دلوں کی کدورتیں بڑھ گئی ہیں اور مقصودفقط دولت وثروت رہ گیاہے۔ ایسے میں اگرکوئی آ کر جامِ عشق مصطفی پلادے تویہ کرم نہیں تواورکیاہے؟ اَلْحَمْدللّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمیں فکرِآخرت،حُبِّ رسول، اتباعِ سنّتِ نبوی ،تقویٰ و پرہیزگاری کا درس دیتا ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں دعوتِ اسلامی کا وفادارو باشعور مبلغ بنائے۔ آمین۔ 

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!				صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
 
{10}مرحبا یا مصطفٰی کے دلکش ترانے
	حافظ آباد (پنجاب) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لبِ لباب اس طرح ہے کہ 2003  ء کی بات ہے کہ جب میں نویں جماعت کا طالب علم تھا۔ ربیع النور شریف کے ماہ کی نورانیت نے چہار سُو اُجالا کررکھا تھا۔ ہر گلی کوچے سے مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی کے دلکش ترانے کانوں میں رس گھول