Brailvi Books

ڈانسر بن گیا نعت خواں
18 - 32
{9}بعدِ وصال والد کا پیغام 
	باب المدینہ (کراچی) کے علاقے قصبہ کالونی (اورنگی ٹاؤن) میں رہائش پذیرایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ اس طرح ہے: ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے ککری گراؤنڈ میں ہونے والے بارہ ربیع النورکے اجتماع کی دعوت پیش کی، میری خوش قسمتی کہ میں اس اسلامی بھائی کی دعوت پر لبیک کہتا ہوا ککری گراؤنڈپہنچ گیا۔ عشقِ مصطفی  کی دولت سے بھرپور مسرور کُن ماحول میں عین صبح بہاراں کے وقت چہار سو خوشبو ہی خوشبو پھیل گئی، دیکھتے ہی دیکھتے ماحول خوشگوارسے خوشگوار ہوتا چلا گیا۔ یہاں تک کہ آسمان بھی خوشی سے پھوار برسانے لگا ۔ یوں محسوس ہو رہا تھا کہ رحمتِ خداوندی جھوم جھوم کر برس رہی ہے ۔ بس اسی روح پرور ماحول نے میرے دل کی کایاپلٹ دی، میرے دل میں دعوتِ اسلامی کی محبت گھر کر گئی اور میں مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ چند ہی دن گزرے ہوں گے کہ ایک روز علی الصبح میری خالہ ہمارے گھر آئیں اور امی کو بتانے لگیں کہ میں نے رات کو خواب میں آپ کے شوہر کو دیکھا، وہ کہہ رہے تھے’’میرے گھرجا کربتادو کہ میں اپنے چھوٹے بیٹے سے بہت خوش ہوں ‘‘ یہ بات سن کر میں بہت خوش ہوا اور عزمِ مصمم کرلیاکہ اب تو میں دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ ماحول میں ہی جیوں اور مروں