نے تو سونے پر سہاگے والا کام کیا اور اسے نہ صرف مزید تیز کر دیابلکہ میرے دل و دماغ میں خوفِ خدا و عشق ِ مصطفی کا اجالا کر دیا۔ بیان کے اختتام پر سبز گنبد کا تصور باندھ کر درود پاک اور پھر کعبۃ اللہ شریف کا تصور باندھ کر ذکر اللہ کا سلسلہ ہوا۔ مجھے ایسا لگا جیسے میں کسی ایسی جگہ پر ہوں جہاں ہر چیز میرے رب قدیر کا ذکر کر رہی ہے۔ اس کے بعد دعا ہوئی، سحری کا بھی انتظام تھا۔ سحری کے بعد رکن شوری و نگران کابینہ سے ملاقا ت کی ترکیب تھی میں نے بھی آگے بڑھ کر دست بوسی کی آپ نے بہت شفقت فرمائی، تحفہ دیا اور پیار بھرے لہجے میں ہفتہ وار اجتماع کی دعوت پیش کی۔ داڑھی شریف اور مدنی لباس کا ذہن بنایا میں نے ہامی بھرلی۔ اَلْحَمْدللّٰہ عَزَّوَجَلَّ یوں میں اجتماعات میں شرکت اور عاشقانِ رسول کی صحبت میں رہنے کے باعث دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول اپنانے میں کامیاب ہو گیا۔ اس وقت یہ بیان دیتے ہوئے میں اپنے علاقے کی مسجد میں ذیلی نگران کی حیثیت سے مدنی کاموں کی بہاریں لٹا رہا ہوں ۔
ہیں اسلامی بھائی سبھی بھائی بھائی ہے بے حد محبت بھرا مدنی ماحول
نبی کی محبت میں رونے کا انداز تم آجاؤ سکھلائے گا مدنی ماحول
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد