Brailvi Books

ڈانسر بن گیا نعت خواں
15 - 32
{8}خیر خواہی کا قابلِ رشک جذبہ 
	صوبہ پنجاب (پاکستان) کے شہر سردار آباد (فیصل آباد) کے مضافات میں مقیم اسلامی بھائی کا بیان ہے: شبِ معراج کی بھینی بھینی سہانی رات تھی اور مجھے کسی اجتماع ذکر و نعت کے لیے کسی ایسی مسجد کی تلاش تھی کہ جہاں شب بیداری کا اہتمام ہو اور میں وہاں نیک و صالحین لوگوں کی صحبت میں بیٹھ کر اپنے پیارے رب عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کرکے اسے راضی کرسکوں ، چنانچہ میں اپنی منزل کو تلاشتا  مختلف مساجد میں پہنچا مگر آہ ! بعض مساجد پر تو اس بابرکت رات بھی تالے پڑے تھے میں بڑا حیران ہوا کہ یہ لوگ ایسی رحمتوں بھری رات میں بھی برکتوں سے محروم ہیں ۔ بالآخر میں ایک جامع مسجد پہنچا سردی بھی بہت تھی میرے پاس کوئی گرم کپڑا بھی نہیں تھا مگر شب بیداری کر کے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے اور نعت خوانی و بیان سننے کا جذبہ سردی پر غالب تھا۔ بہرحال اسی امید پر مسجد کے ہال میں پہنچا تو پتہ چلا کہ یہاں نعت خوانی و بیان کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔ اب تو مجھے انتہائی افسوس ہوا۔ ابھی واپسی کا سوچ ہی رہا تھا کہ سبز عمامے اور سفید لباس میں ملبوس ایک اسلامی بھائی کو اپنی طرف آتا دیکھ کر رُک گیا، قریب آ کر انہوں نے سلام کیا اور پیار بھرے لہجے میں میرا نام و پتہ دریافت کیا میں ان کے حسنِ کردار و گفتار سے متأثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا میں نے ان کے سامنے اپنا