Brailvi Books

ڈانسر بن گیا نعت خواں
14 - 32
 الٹی سیدھی باتیں کیں بالآخرمیں اس کی باتوں میں آگیا اور عشاء کی نماز کے لیے واپس ہسپتال کی مسجد کی طرف جانے لگا کہ راستے میں ایک بڑے میاں سے ملاقات ہوئی، جو کہ ہسپتال ہی میں کام کرتے تھے۔ انہوں نے واپسی کا سبب پوچھا تو میں نے ساری بات بیان کردی ۔ انہوں نے بہت پیار سے کہا بیٹا !ایسی کوئی بات نہیں ہے وہاں تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم کا ذکر ہوتا ہے، یہ تو عاشقانِ رسول کی جماعت ہے۔ تم ضرور جاؤ۔ بڑے میاں کے ان کلمات نے میرا دل باغ باغ کر دیا، میں نے اپنے دل میں ایک عجیب سی ٹھنڈک محسوس کی، نماز ادا کی اور فوراً عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کی نورانی فضاؤں میں پہنچ گیا۔ ماہِ رمضان کی یہ عظیم رات فیضانِ مدینہ کے سنتوں بھرے ماحول میں اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی عبادت میں گزاری۔ یہاں مجھے رات گزارنے میں اتنا لطف آیا کہ ہر سال ستائیسویں شب فیضانِ مدینہ میں گزارنے کا پختہ ارادہ کر لیا۔ تادمِ تحریر ہر سال ستائیسویں شب فیضانِ مدینہ میں گزارتا ہوں ۔ اَلْحَمْدللّٰہ عَزَّوَجَلَّ فیضان مدینہ میں مانگی ہوئی دعائیں بھی قبول ہو رہی ہیں ۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!			صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد