عقیدوں ) پر قائم اور اعمالِ صالحہ (یعنی نیک اعمال) پر دائم (یعنی استقامت سے عمل پیرا) رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{7}عاشقانِ رسول کی جماعت
باب المدینہ (کراچی، پاکستان) کے علاقہ کورنگی کراسنگ کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے میں باب المدینہ کے مشہور اسپتال ’’لیاقت نیشنل ‘‘میں ملازمت کرتا تھا۔ میرا گزر اکثر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے قریب سے ہوتا۔ کبھی سبز عمامے سجائے مدنی منّوں پر نظر پڑتی تو کبھی اجتماع میں آنے والی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھتا۔ غالباً ۱۴۱۶ھ بمطابق 1996ء کی بات ہے کہ مجھے خیال آیا فیضانِ مدینہ باہر سے ہی دیکھتا ہوں کیوں نہ رمضان المبارک کی ستائیسویں شب وہیں عاشقانِ رسول کے ساتھ گزاری جائے۔ چنانچہ ڈیوٹی سے فارغ ہو کر میں فیضانِ مدینہ کی طرف آرہا تھا کہ راستے میں مجھے ایک شخص نے گھیر لیا۔ پوچھا کہاں جا رہے ہو؟ میں نے اپنا نیک ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فیضانِ مدینہ جارہا ہوں ، اس نے مجھے منع کرتے ہوئے سختی سے کہا وہاں مت جاؤ یہ لوگ صحیح نہیں ہیں ۔ اس طرح کی