rصدقے پرانے سے پرانے امراض دور ہو جاتے ہیں ۔ ہمیں بھی چاہیے کہ دین و دنیا کی برکتوں کے حصو ل کی خاطر دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کو اپنا معمول بنا لیں ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{6}تاجدارِحرم ہو نگاہِ کرم
راولپنڈی (پنجاب، پاکستان) میں رہائش پذیر ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے کہ :دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے پہلے میں گناہوں کی دلدل میں دھنستا جا رہا تھا۔ نفسانی خواہشات اس قدر غالب ہو چکی تھیں کہ میں انجامِ آخرت سے غافل نفس و شیطان کے جال میں پھنس کر عشقِ مجازی جیسے مرض میں مبتلا ہو گیا۔ اب تو گھر سے ملنے والا جیب خرچ بس اسی کام کی نذر کر نے لگا۔ فحش کلامی اور بڑوں سے زبان درازی تو میری عادت میں شامل تھا۔ اسی پر بس نہیں بلکہ اب تو بدمذہبوں سے بھی میرے مراسم بڑھنے لگے تھے۔ خوش قسمتی سے میرے چھوٹے بھائی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ تھے ایک روز انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے دعوتِ اسلامی کے تحت گیارہویں شریف کے اجتماعِ ذکرونعت میں شرکت کی