یعنی ''مسلمان کی نيّت اس کے عمل سے بہترہے۔''
(المعجم الکبير للطبراني، الحديث: 5942، ج6، ص185)
دو مدنی پھول: (1) بغیر اچھی نیت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
(2) جتنی اچھی نیتیں زیادہ، اتنا ثواب بھی زیادہ۔
(1) حتَّی الوسع اِس کا با وُضُو اور(2) قبلہ رو مطالَعہ کروں گا(3)اِس کے مطالعے کے ذریعے فرض عُلوم سیکھوں گا(4) جو مسئلہ سمجھ میں نہیں آئے گا اس کے لیے آيتِ کریمہ ترجَمۂ کنزالايمان: ''تو اے لوگو علم والوں سے پوچھو اگر تمہيں علم نہيں'' (پ14، النحل: 43) پر عمل کرتے ہوئے علماء سے رجوع کروں گا (5) (اپنے ذاتی نسخے پر) عند َالضَّرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا (6)(ذاتی نسخے کے) یاد داشت والے صفحے پر ضَروری نکات لکھوں گا(7) جس مسئلے میں دشواری ہو گی اُس کو بار بار پڑھوں گا(8) زندگی بھر عمل کرتا رہوں گا (9) جونہیں جانتے انھیں سکھاؤں گا (10)دوسروں کو یہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا (11)(کم از کم 12 عدد یا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا(12) اس کتاب کے مُطالَعے کا ثواب ساری اُمّت کو اِیصال کروں گا (13) کتابت وغیرہ ميں شرعی غلطی ملی تو ناشِرین کو لکھ کرمُطَلَّع کروں گا(زبانی کہنا یا کہلوانا خاص مفید نہیں ہوتا)