چندے کے بارے میں سوال وجواب |
کر کے اِس کی افادیت دوبالا کردی ! بِلا خوفِ لَومَتِ لَائِم اس حقیقت کا اعتِراف کرتا ہوں کہ یہ کتاب انہیں کی خصوصی رہنمائی اور فیضانِ نظر کاثمر ہے ورنہ سچی بات یہی ہے کہ جس کا نام الیاس قادری ہے اُس کو صحیح طریقے سے قلم پکڑنا بھی نہیں آتا۔یاربِّ کریم! اپنے گنہگار ترین بندے الیاس سے ہمیشہ کیلئے راضی ہو جا اور بے پوچھے بخش دے۔اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری اُمّت کی مغفِرت فرما۔
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ہراسلامی بھائی اور اسلامی بہن لازِماً اس کتاب کا مُطالَعَہ کرے اور ضَرورتاً بار بار پڑھے تا کہ مسائل اَزبَر ہو جائیں ، جہاں تک بن پڑے اپنے علاقے میں واقِع مسجدوں ، مدرسوں، مذہبی و سماجی اداروں کے ذمّے داروں نیزسنّی عالموں کی خدمتوں میں بہ نیّتِ ثواب یہ کتاب تحفۃً پیش کیجئے۔
دُعائے عطاّر
یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اِس کتاب کامُطالَعَہ کرنے والوں اور والیوں کا حافِظہ خوب قوی کردے کہ ان کو صحیح مسائل یاد رہیں اور عمل کرنے اور دوسروں کو سکھانے کی سعادت نصیب ہو۔!یااللہ عَزَّوَجَل! جواس کتاب کو اپنے عزیزوں کے ایصالِ ثواب کیلئے نیز دیگر اچّھی اچّھی نیتوں کے ساتھ تقسیم کرے، بالخصوص مسجدوں،مدرسوں، مذہبی و سماجی اداروں کے ذمّے دار وں اور سنّی عالموں کے ہاتھوں میں پہنچائے ،اُس کا اور اُس کے طفیل مجھ گنہگاروں کے سردار کا بھی دونوں جہاں میں بَیڑا پار کردے۔ یااللہ عَزَّوَجَلّ ہم سب کو اخلاص کی لازوال دولت سے مالا مال فرما۔
مرا ہر عمل بس ترے واسطے ہو کر اخلاص ایسا عطا یا الہٰی
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم (7 شعبان المعظم 1429ھ 10-8-2008)