Brailvi Books

چندے کے بارے میں سوال وجواب
10 - 84
اَلْحَمدُ لِلّٰہِ  ربِّ العٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرسَلِینَ اَمَّا بَعد فَاَعُوذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ؕ بِسْمِ اﷲِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْم ؕ
 چندے کے بارے میں سوال جواب
شیطان لاکھ سُستی دلائے مگر بہ نیّتِ ثواب یہ کتاب(107 صَفَحات ) مکمَّل پڑھ لیجئے ان شاءَ اللہ عَزوجل آپ کے علْم میں خوب اِضافہ ہوگا ۔
دُرُود شریف کی فضیلت
     اللہ کے پیارے رسول، رسولِ مقبول، سیِّدہ آمِنہ کے گلشن کے مہکتے پھول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم و رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا فرمانِ شَفاعت نشان ہے:''شبِ جُمُعہ اور روزِ جُمُعہ (یعنی جُمعرات کے غروبِ آفتاب سے لیکر جُمُعہ کا سورج ڈوبنے تک ) مجھ پر دُرُودِ پاک کی کثرت کرلیا کرو، جو ایسا کریگا قِیامت کے دن میں اُس کا شَفیع وگواہ بنوں گا۔''
  (اَ لْجَامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوْطِیّ ص87حدیث1405)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
چندہ کی شَرعی حیثِیَّت
سُوال:    مساجِد و مدارِسِ اسلامیہ وغیرہ دِینی کاموں کیلئے چندہ کرنا کیساہے ؟
جواب :    جائز بلکہ کارِ ثواب ہے اور اس کی اصل سُنّت سے ثابِت ۔ چُنانچِہ میرے
Flag Counter