سے شِیرینی بھیجنے کے بارے میں کئے گئے سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں: غیر مسلِم کو مالِ وَقف سے(شیرینی) بھیجنا تو کسی طرح جائز نہیں کہ وَقف کارِ خیر کیلئے ہوتا ہے اور غیر مسلم کو دیناکچھ ثواب نہیں۔ کَمَا فِی الْبَحْرِ الرَّائِق وغیرہ (یعنی جیسا کہ بَحْرُ الرَّائِق وغیرہ میں ہے ) حضرتِ سیِّدُناجابِر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ سردارِ مکّۂ مکرَّ مہ، سرکارِ مدینۂ منوّرہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشادِ فرمایا :'' اگر وہ بیمار پڑیں تو پو چھنے نہ جاؤ ،مر جائیں تو جنازے میں حاضر نہ ہو ۔ '' (سنن ابن ماجہ ج1ص70 حدیث92 دارالمعرفۃ بيروت)