Brailvi Books

چندے کے بارے میں سوال وجواب
82 - 84
دواء اُس کے قبضے میں دینی ہو گی۔ اگر اُس کو مالِک بنائے بِغیر زکوٰۃ کے پیسے سے انجکشن لگا دیا آپریشن یا ڈاکٹر کی فیس میں ادا کر دیئے تو زکوٰۃ نہیں ہو گی۔ لہٰذا فِطرہ و زکوٰۃ اور واجِب صَدَقات کا شَرعی حِیلہ کر لیا جائے۔ اب اِس رقم سے سیِّدو امیر غریب و فقیر ہر ایک کا علاج کرنا جائز ہوگیا۔بہتر یہ ہے کہ قربانی کی کھالیں اور دیگر صَدَقاتِ نافِلہ دینے والوں نیز جس فقیرِشرعی سے زکوٰۃ وغیرہ کا حیلہ کیا ہے وہ جب رقم وغیرہ لوٹائے تو اُس سے ہر نیک اور جائزکام میں خرچ کرنے کے کُلّی اختیارات لے لئے جائیں۔ ہر رسید پر یہ عبارت لکھ دی جائے :''آپ اجازت دیجئے کہ آپ کانفلی چندہ یا قربانی کی کھال ہمارا ادارہ جہاں مناسب سمجھے وہاں نیک و جائز کام میں خرچ کرے۔ ''دیکھئے صرف لکھ دینا کافی نہیں،چندہ یا کھال لیتے وقت ایک ایک کو یہ عبارت پڑھانی یا پڑھ کر سنانی اور اُس کھال یا چندے کے اصل مالِک سے منظوری لینی ضَروری ہے۔ ایک مسئلہ یہ بھی ذِہن میں رکھئے کہ اِس کے باوُجُود کافِر و مرتد کے علاج پر یہ رقم خرچ کرنا، ناجائز ہی رہیگا۔
غیر مسلم کو مالِ وقف سے دینا جائز نہیں
    میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاوٰی رضویہ جلد 16صَفْحَہ 226پرغیر مسلم کو مالِ وقف
Flag Counter