Brailvi Books

چندے کے بارے میں سوال وجواب
84 - 84
اِسی قسم کے ایک سُوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں: ''چندے کے روپے چندہ دینے والوں کی مِلک پر رہتے ہیں۔ ان سے اجازت لی جائے ، جو جائز بات وہ بتائیں اُس پر عمل کیا جائے ۔ (فتاویٰ رضویہ ج 16 ص410)
چندے کی رقم سے اجتِماعی قُربانی کیلئے گائیں خریدنا
سُوال: مذہبی یا فلاحی اِدار ہ کے چندہ کی رقم سے اجتِماعی قربانی کیلئے بیچنے کے واسِطے گائیں خریدی جا سکتی ہیں یا نہیں؟
جُواب: چندے کی رقم کاروبار میں لگانا جائز نہیں۔ اِس کیلئے چندہ دینے والے سے صَراحَۃً یعنی صاف لفظوں میں اجازت لینی ضَروری ہے۔
قربانی کی کھالیں اسکول کی تعلیم کیلئے دینا کیسا؟
سُوال:    کیا قربانی کی کھالیں اسکول کی مُروَّجہ تعلیم کیلئے دے سکتے ہیں ؟
جواب: میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن کی خدمت میں کچھ اس طرح کا سُوال ہوا: قصبہ'' سِکندرہ راؤ ''میں مدرَسۂ اسلامیہ ہے۔ اس میں قراٰن شر یف ، اُردو، اِنگریزی پڑھائی جاتی ہے ، اس کی امداد کیلئے چِرمِ قربانی دینا مُوجِبِ ثواب ہے یا نہیں؟ الجواب:''مَصرفِ قربانی میں تین3 باتیں حدیث میں ارشادہوئی ہیں: (1)کھاؤ اور(2) ذخیرہ رکھو اور(3) ثواب کا کام کرو۔(سُنَن ابی داو،د ج3
Flag Counter