جواب: نہ کہے۔بِالفرض ایسا بول بھی دیا تب بھی زکوٰۃ کی ادائيگی وحِیلے ميں کوئی فَرق نہيں پڑے گا کيونکہ صَدَقات وزکوٰۃ اورتُحفہ دينے ميں اِس قسم کے شَرطِيہ اَلفاظ فاسِد ہيں۔اعلیٰ حضرت ،امام اہلِ سنّت ، مُجّدِدِ دين وملّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرحمٰن فتاویٰ شامی (کتاب الزکاۃ ،باب المَصرَف ج 3ص 344) کے حوالے سے فرماتے ہيں: '' ہِبَہ(یعنی تحفہ) اور صَدَقہ شرطِ فاسِد سے فاسِد نہيں ہوتے۔ ''
(فتاویٰ رضويہ مُخَرَّجہ ج10 ص 108)
کیا چیک کے ذَرِیعے حِیلہ ہو سکتا ہے؟
سُوال:کيا چيک کے ذَرِيعے زکوٰۃ کا حِیلہ ہو سکتا ہے ؟