Brailvi Books

چندے کے بارے میں سوال وجواب
65 - 84
صورت ہو سکتی ہے۔نیز'' وکیل'' (نمائندے ) کی اجازت کوکافی تصوُّرنہ کیاجائے بلکہ کسی طرح اصل مالِک سے فون پر رابِطہ کر کے یا اس سے مل کر مذکورہ الفاظ میں کلّی اختیارات کی واضح طور پر ترکیب بنائی جائے۔
حِیلے کے شرعی دلائل
سُوال: حیلے کے شرعی دلائل بیان فرما دیجئے۔
جواب: حِيلَۂ شَرعی کا جواز قرآن و حديث اورفِقہِ حنفی کی مُعتَبر کُتُب ميں موجود ہے۔ چُنانچہِ حضرتِ سيِّدُنا ايّوب عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی بيماری کے زَمانے ميں آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی زَوجۂ محترمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاايک بار خدمتِ سراپا عظمت ميں تاخير سے حاضِر ہوئيں تو  آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے قسم کھائی کہ ''ميں تندُرُست ہو کر سو100 کوڑے ماروں گا'' صِحّتياب ہونے پراللہ عزوجل نے انہيں سو100 تيليوں کی جھاڑو مارنے کا حکم ارشاد فرمایا۔(نور العرفان ص 728 ملخّصا) اللہ تبارَکَ وَ تَعالیٰ پارہ 23 سورۂ صۤ کی آیت نمبر44میں ارشاد فرماتا ہے:
 وَخُذْ بِیَدِکَ ضِغْثًا فَاضْرِبۡ بِّہٖ وَلَا تَحْنَثْ ؕ
(پ 23'صۤ 44)
 ترجَمَہ کنزالايمان: اور فرمايا کہ اپنے ہاتھ ميں ايک جھاڑو لے کر اِس سے مار دے اور قسم نہ توڑ۔
Flag Counter