سُوال: کسی کی وجہ سے مدرَسے کا ڈَیسک ٹوٹ گیا کیا کرے؟
جواب: اگر اس کی اپنی غَلَطی سے ڈَیسک ٹوٹا یا کوئی سا نقصان ہوا تو تاوان دینا ہوگا اگر اپنی غلطی سے ایسانہیں ہوا تو اِس پرمُوَاخذَہ نہیں۔
مدرَسے کے ڈیسک وغیرہ پر کچھ لکھنا
سُوال:مدرَسے کے ڈَیسک ، دروازے اوردیوار وغیرہ پرکچھ لکھنا کیسا؟
جواب: مدرَسہ اور مسجِد کی چیزوں پر کُجا، کسی دوسرے کے مکان، دُکان دیوار ، دروازے یاگاڑی اور بس وغیرہ چیزوں پربھی بِلااجازتِ شرعی کچھ لکھنا اسٹیکر یا اشتہارچَسپاں کرنا ممنوع ہے ۔ مَعاذَاللہ عَزَّوَجَل بعض بداَخلاق اور گندی ذِہنیت کے لوگ مسجِدوں،مدرَسوں یا عوامی اِستِنجاخانوں کی دیواروں اور دروازوں پر فُحش باتیں تحریر کرتے اورگندی تصویر یں بناتے ہیں ان کو اللہ