Brailvi Books

چندے کے بارے میں سوال وجواب
60 - 84
نہیں کیونکہ عُرفاً ایسی جگہوں کیلئے فرق نہیں کیاجاتا اور استِعمال میں بھی عُرف یہی ہوتاہے۔
مسجد و مدرَسے کی اشیاء جدا جدا رکھنے کے مَدَنی پھول
سُوال:جہا ں مسجِد و مدرسۃ المدینہ ساتھ ساتھ ہو ں وہاں یہ احتیاطیں نہایت ہی دشوارہوتی ہیں اگر اِ س ضمن میں کوئی مَدَنی پھول مل جائیں تو مدینہ مدینہ ۔
جواب:    جہاں مسجد و مدرَسہ ساتھ ساتھ ہو مگر وہ مدرَسہ '' مسجد کا مدرَسہ ''نہ ہو وہاں مسجِد کے کلامِ پاک پر اِس طرح کی مہر لگا لی جائے : وَقف برائے مسجِد ، مدرَسے میں لے جانا منع ہے۔اِسی طرح مدرَسے کے کلامِ پاک پر یہ مُہر لگایئے: وَقف برائے مدرَسۃُ المدینہ ، مسجد میں لیجانا منع ہے۔اگر وَقف کرنے والے سے صَراحَۃً اجازت لے لی ہے کہ مسجِد و مدرَسہ دونوں جگہ استعمال کرنے کا ہر طرح سے اِختیار ہے تویوں مہر لگا یئے: وَقف برائے مسجد و مدرسۃ المدینہ۔اِسی طرح دریوں اور دیگر چیزوں کیلئے علامات مقرَّر کر دیجئے مَثَلاً مدرَسے کی چیزوں پر تارہ٭ اور مسجِد کی اشیا پر چاند 8بنا دیجئے اور طلبہ وغیرہ کو ان علامات کے بارے میں سمجھا دیجئے۔
Flag Counter